اہم ترین

اصلی اور نقلی دواؤں میں کیسے فرق کیا جائے؟

دنیا کے دیگر ترقی پزیر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی چند سماج دشمن عناصر دولت کی خاطر جعلی اور زائد المعیاد ادویات بیچ کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔ ملک کے چھوٹے قصبوں اور دور افتادہ دیہات میں یہ دھندا زیادہ ہورہا ہے۔۔ ۔ ایسی صورت حال میں ضروری ہے کہ دوا خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیا جائے کہ وہ کہیں جعلی تو نہیں۔۔

اگر دیکھا جائے تو اصلی اور جعلی ادویات کی درست جانچ صرف لیب میں ہی ممکن ہے لیکن کچھ خاص طریقے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اصلی اور جعلی ادویات کی شناخت کر سکتے ہیں۔

عام طور پر انگریزی ادویات کے نام کافی مشکل ہوتے ہیں۔ اس لیے اکثر ان سے ملتے جلتے ناموں والی جعلی ادویات مارکیٹ میں آتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر آپ کو مطلوبہ دوا کا صحیح نام چیک کریں یا ڈاکٹر سے پوچھیں۔ اس کے بعد، آپ جو دوا خرید رہے ہیں اس کے نام اور پیکیجنگ سے اس کا موازنہ کریں۔ اگر دوا سیل پیک نہیں ہے، اس کی پیکنگ مختلف ہے یا سائز مختلف ہے تو دوا نہ خریدیں۔

اگر کسی دوا میں موجود گولیاں عجیب حالت میں ہوں، ٹوٹی ہوئی نظر آتی ہیں، چھونے پر ٹوٹ جاتی ہیں اور ان پر بلبلے جیسی کوٹنگ ہوتی ہے، تو دوا نہ خریدیں۔

اگر دوا پر بہت زیادہ چمک نظر آ رہی ہو تب بھی دوا جعلی ہو سکتی ہے۔ ایسی دوائیں نہ خریدنا ہی عقلمندی ہے۔

دوا خریدنے سے پہلے اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ پر توجہ دیں۔ کئی بار ایکسپائری ڈیٹ بہت دھندلی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اصلی اور جعلی ادویات کی شناخت ممکن نہیں رہتی۔

پاکستان