آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کر لی۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور امریکی ٹی20 لیگ میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسسکو یونی کورنز کے کوچ شین واٹسن سے پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لئے گزشتہ ہفتے طویل مذکارت کئے تھے۔
شین واٹسن کو اس ذمہ داری کے بدلے 20 لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ اور دیگر مراعات دینت کی پیشکش کی تھی۔
شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے کی پیشکش میں گہری دلچسپی بھی لی تاہم انہوں نے کرکٹ کمنٹری اور دوسری ٹیموں کی کوچنگ کے باعث معذرت کر لی۔
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی شین واٹسن پاکستان کی صرف وائٹ بال کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ شین واٹسن کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں بھی آڑے آئے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر کے انکار کے بعد اب پی سی بی عبوری ہیڈ کوچ لانے کی تیہاری کررہا ہے۔