اہم ترین

دبئی میں خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عربی گرفتار

دبئی میں پولیس نے مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ وہ عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے ایک شہری کی اطلاع پر ایک مسجد کے باہر بیٹھی خاتون کو حراست میں لے لیا ۔۔

پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ مرد اور عربی ہے جس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے عبایا اور نقاب کر رکھا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شخص نے بتایا کہ مرد کے مقابلے میں عورت کو ہمدردی کی بنیاد پر زیادہ بھیک ملتی ہے۔ اس لئے اس نے عورتوں جیسا حلیہ بنایا تھا۔

کریمنل انویسٹی گیشن ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کے مطابق پہلے تو پکڑے گئے شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے ناکامی ہوئی۔۔ اب اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

پاکستان