اسلام آباد کی عدالت نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ خارج کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں ناکامی پر عمران خان نے دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ 27 جون 2014 کو انہوں نے عدلیہ اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر الزام لگائے تھے۔
افتخار محمد چوہدری نے 20 جنوری 2015 کو عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم عدالت نے 9 سال بعد ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ 2002 کے قانون کے مطابق 6 ماہ کے اندر دعویٰ دائر کرنا ضروری ہے، قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے 6 ماہ کے دوران دعویٰ دائر نہیں ہوا۔ اس لئے اسے خارج کیا جاتا ہے۔