اہم ترین

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ بھی قرآن کی حقانیت کے قائل

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ کہتے ہیں کہ انہوں نے قرآن پاک کو حرف بحرف پڑھا اور اس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ہالی ووڈ کے نامور ہیرو ول اسمتھ کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔جس میں وہ قرآن کی حقانیت سے متعلق بات کررہے ہیں۔۔

اپنے انٹرویو میں ول اسمتھ نے قرآن سے متعلق کئی باتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس ان کے لئے بہت مشکل تھے، وہ اس دوران اپنے دل کو دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے لئے بھی وسعت دینا چاہتے تھے۔ اس دوران انہوں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں۔

ہالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں قرآن کی سادگی سے بہت متاثر ہوا۔ یہ سلیس ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں تمام باتیں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔ اسے پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی۔ قرآن کو گہرائی سے پڑھیں تو ساری غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام انبیاء کے جد امجد ہیں۔ ان ہی کی نسل سے حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام آئے۔ وہ اس سلسلہ نبوت کی پوری تصویر سمجھ کر بہت خوش ہوئے۔

ول اسمتھ نے مزید کہا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ جتنی صراحت سے کیا گیا ہے وہ بہت حیران کن ہے۔ مجھے ان کے واقعات اور بہت متاثر کیا۔

پاکستان