Sun Jul 20 2025

اہم ترین

پانچ عادتوں والے افراد سے کبھی دوستی نہ کریں

انسان کو سماجی جانور کہا جاتا ہے ۔ یہ اکیلا نہیں رہ سکتا۔ اسے خاندان ، دوست اور عزیز درکار ہوتے ہیں۔ کیونکہ جو بات وہ اپنے گھر والوں کو بیان نہیں کرسکتا اسے اس دوست بہت اچھی طرح سمجھ جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ جاننا آسان نہیں ہوتا ہے کہ دوست بننے کے لیے صحیح شخص کون ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق کچھ عداتوں کے حامل افراد سے کبھی دوستی ممکن ہی نہیں۔ یہ لوگ دوسروں کی زندگی کو اچھا کرنے کے بجائے شعوری اور غیر شعوری طریقے نقصان پہنچاتے ہیں۔

منفی سوچ والا

زندگی صرف اچھے نہیں بلکہ برے تجربات کا نام ہے۔ کٹھن اور مشکل حالات کی وجہ سے کبھی کبھی انسان منفی سوچ رکھنے لگتا ہے یہ ہماری نفسیات کا حصہ ہے لیکن مسلسل منفی سوچ ناصرف اپنے آپ کو بلکہ اس کے گھر والوں اور دوستوں کو بھی نقصان پہنچاتتی ہے۔

ہر معاملے میں گھسنے والا

ہر انسان کی حدود اور قیود ہوتی ہیں ۔ وہ اس حد سے آگے کسی کو نہیں آنے دیتا۔ ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خود کو آپ کا دوست قرار دے کر ہر معاملے میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سے ناصرف انسان کا گھریلو سکون برباد ہوتا بلکہ زندگی بھی اجیرن ہوجاتی ہے۔

خود غرض

خودغرض انسان کبھی اچھا دوست نہیں بن سکتا۔ اس کا مقصد صرف اور صرف اپنی غڑض کی تکمیل ہوتا ہے۔ ماہرین نفسیات اس طرز کے لوگوں سے دوستی ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

جذبات نہ سمجھنے والا

کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں کو جو دوسرے کے جذبات کو حقیر سمجھتے ہیں۔ اس قسم کے دوست کو اکثر غیر جذباتی کہا جاتا ہے۔ یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ہمیشہ سوچتے ہیں کہ ان کا دوست حد سے زیادہ رد عمل ظاہر کر رہا ہے یا بہت زیادہ حساس ہے۔

وعدہ خلاف

اعتماد دوستی سمیت کسی بھی اچھے رشتے کی بنیاد ہے۔ جب کوئی مسلسل اپنے وعدوں کو توڑ رہا ہو تو یہ چیز دوستی کی بنیاد ہلا رہی ہوتی ہے۔ اکثر اوقات آخری لمحات میں منصوبوں اور معاہدوں کو منسوخ کرنا اور ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنا دوستوں میں اعتماد کی کمی کا باعث بنتا ہے۔

پاکستان