مشہور بالی ووڈ فلم ساز اور ہدایت کار روہت شیٹی کو مبینہ طور پر لارنس گینگ کی جانب سے 20 کروڑ روپے بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔یہ دھمکی ایک آڈیو کلپ کے ذریعے دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو اس بار براہ راست روہت شیٹی کو نشانہ بنایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چار ماہ قبل ممبئی کے علاقے جوہو میں روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی۔ جس کے بعد اب 27 جون کو روہت شیٹی کے اسٹاف کو تقریباً 90 سیکنڈ طویل ایک آڈیو کلپ موصول ہوا، جس میں مبینہ طور پر شُبھم لونکر کی آواز ہے۔ شُبھم لونکر 2024 میں بابا صدیقی کے قتل کیس اور 2026 میں روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں مطلوب ملزم ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ آڈیو کلپ اسٹاف کی جانب سے ممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ جوہو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں آواز کی شناخت شُبھم لونکر سے ملتی جلتی بتائی جا رہی ہے، اور کلپ کو فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 31 جنوری کی رات روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی ذمہ داری بھی مبینہ طور پر اسی گینگ نے قبول کی تھی۔ اس کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
روہت شیٹی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان کی آخری ریلیز فلم “سنگھم اگین” تھی، جس نے عالمی سطح پر تقریباً 372.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ان کی آئندہ بڑی فلم “گول مال 5” ہے جس کی شوٹنگ 2026 میں شروع ہونے کی توقع ہے اور ریلیز 2027 میں متوقع ہے۔ ان کے لیے جانا جاتا ہے۔











