اہم ترین

فرحان اختر نے عامر خان کی فلم “للکارا” چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر فرحان اختر نے عامر خان اور ہدایت کار اشوتوش گواریکر کی مجوزہ فلم “للکارا” سے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کا بطور اداکار کبھی باضابطہ حصہ ہی نہیں بنے تھے، اس لیے فلم چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

گزشتہ چند روز سے بھارتی میڈیا میں یہ رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ فرحان اختر نے فلم “للکارا” سے دستبرداری اختیار کر لی ہے اور ان کی جگہ “جوبلی” سے شہرت پانے والے اداکار سدھانت گپتا کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ تاہم، فرحان اختر نے ان قیاس آرائیوں کی دوٹوک انداز میں تردید کر دی۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران فرحان اختر نے کہا، “میں اس پروجیکٹ کو کیسے چھوڑ سکتا ہوں جس میں میں کبھی باضابطہ طور پر شامل ہی نہیں ہوا تھا؟” انہوں نے اس بات کا اشارہ ضرور دیا کہ فلم کے حوالے سے ان سے ابتدائی سطح پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم معاملہ کبھی معاہدے تک نہیں پہنچا

ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کو اپنے کیریئر کے دوران متعدد فلموں کی پیشکش ہوتی ہے، جن میں سے بعض منصوبے قبول کیے جاتے ہیں اور بعض نہیں، اور یہی فلمی صنعت کا معمول ہے۔

اشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1952 کی تاریخی بھارت–پاکستان ٹیسٹ کرکٹ سیریز پر مبنی ہے۔ اس سیریز میں لالا امرناتھ نے آزاد بھارت کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی تھی، جنہیں ملک کا پہلا ٹیسٹ کپتان بھی قرار دیا جاتا ہے۔ فلم میں کرکٹ کی اس تاریخی داستان کو بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔

پاکستان