اداکارہ اور ماڈل جیا علی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی اور شوہر کی پہلی شادی سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔
جیا علی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ماضی کو ہمیشہ ایک حقیقت کے طور پر قبول کیا اور اسی سمجھ بوجھ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ جب ان کی عمران سے شادی ہوئی تو وہ پہلے ہی تقریباً 10 سال سے طلاق یافتہ تھے اور وہ شوہر کی پہلی شادی کے بارے میں ابتدا ہی سے جانتی تھیں۔
جیا علی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر عمران نے 22 سال کی عمر میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک چینی خاتون سے شادی کی تھی۔ اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، جن کی عمریں اب 18 اور 20 سال ہیں۔ ان کے شوہر اور سابق اہلیہ کے درمیان آج بھی باہمی احترام کا رشتہ قائم ہے اور دونوں مل کر اپنی بیٹیوں کی پرورش کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کو اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک اچھے والد کی حیثیت سے دیکھا، جس سے انہیں یقین ہوا کہ وہ ایک اچھے شوہر بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
جیا علی کے مطابق ان کے شوہر کا سابق اہلیہ کے ساتھ اب کوئی ذاتی تعلق نہیں، تاہم وہ اپنی سوتیلی بیٹیوں کے بہت قریب ہیں۔











