ہانیہ عامر کا شوبز کے بعد باکسنگ رنگ میں اترنے کا فیصلہ

اداکاری، فیشن اور سوشل میڈیا کے بعد ہانیہ عامر نے اب ایک بالکل نئے میدان کا رخ کرلیا۔۔جی ہاں۔۔معروف اداکارہ اب باکسنگ رنگ میں بھی اترنے کی تیاری کررہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے باقاعدہ طور پر باکسنگ کی ٹریننگ شروع کردی ہے۔۔اور ان کی ٹریننگ کی ذمہ داری کسی عام کوچ کے پاس نہیں۔۔بلکہ ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ہانیہ عامر کو باکسنگ کے داؤ پیچ سکھا رہے ہیں۔

ٹریننگ کے دوران ہانیہ عامر کا فوکس صرف فٹنس پر نہیں۔۔بلکہ پنچ، فٹ ورک اور رنگ میں موومنٹ پر بھی ہے۔

عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر نے ٹریننگ میں خاصی دلچسپی دکھائی ہے۔۔اور ان میں باکسنگ کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ ہانیہ عامر صرف شوقیہ باکسنگ تک محدود رہیں گی۔۔یا واقعی رنگ میں اتر کر مقابلہ بھی کریں گی؟