بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانا ہر فنکار کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ اداکارہ تارا سوتاریا نے بھی اپنے کیریئر کے دوران ریجیکشن، فلموں سے ریپلیس کیے جانے اور انڈسٹری میں ایک آؤٹ سائیڈر ہونے جیسے تجربات کا سامنا کیا۔ تاہم ان مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنی شناخت بنانے کی کوشش جاری رکھی۔
تارا سوتاریا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا اور 2019 میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اداکاری کے ساتھ وہ گلوکاری اور میوزیکل تھیٹر سے بھی وابستہ رہی ہیں۔
بچپن سے موسیقی اور اسٹیج سے لگاؤ
19 نومبر 1995 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی تارا کو بچپن ہی سے موسیقی اور پرفارمنگ آرٹس میں دلچسپی تھی۔ انہوں نے کم عمری میں گلوکاری کی تربیت شروع کی اور تقریباً 15 سال کی عمر سے اسٹیج پر پرفارم کرتی رہی ہیں۔
انہوں نے میوزیکل تھیٹر کے مختلف پروجیکٹس میں بھی کام کیا، جس سے انہیں لائیو پرفارمنس اور اسٹیج کا تجربہ ملا۔
ڈزنی چینل سے شروع ہوا اداکاری کا سفر
فلموں میں آنے سے پہلے تارا ٹیلی ویژن پر نظر آ چکی تھیں۔ انہوں نےدی سوٹ لائف آف کرن اینڈ کبیر اوراوئے جسّی جیسے شوز میں کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ گلوکارہ اور پرفارمر کے طور پر بھی مختلف ٹی وی پروگرامز کا حصہ رہیں۔
اداکاری کے ساتھ گلوکاری ان کے لیے ہمیشہ اہم رہی ہے۔ تارا نے ماضی میں فلموں کے لیے گانے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔
اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے بالی ووڈ ڈیبیو
2019 میں تارا نے پونیت ملہوترا کی فلماسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ فلم میں ان کے ساتھ ٹائیگر شروف اور اننیا پانڈے بھی اہم کرداروں میں تھے۔
تارا نے فلم میں میا چاولہ کا کردار ادا کیا۔ فلم کو ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن تارا کے لیے یہ بڑے پردے پر ایک اہم آغاز تھا۔
مرجاواں میں مختلف کردار
اسی سال تارامرجاواں میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے زویا کا کردار ادا کیا۔ ان کا کردار بول اور سن نہیں سکتا تھا، اس لیے انہیں جذبات، اشاروں اور باڈی لینگویج کے ذریعے کردار ادا کرنا پڑا۔
تارا کے مطابق انہوں نے اس کردار کے لیے سائن لینگویج سیکھنے پر بھی کام کیا تاکہ کردار کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔
فلموں سے ریپلیس کیے جانے کا دکھ
کیریئر کے دوران تارا کو کچھ ایسے تجربات سے بھی گزرنا پڑا جب انہیں ان فلمستہ ہونے کی امید کے بعد اچانک کسی دوسرے اداکار کو اپنی جگہ دیکھنا جذباتی طور پر مشکل ہوتا تھا۔ ان تجربات کے بعد وہی پروجیکٹس سے نکال دیا گیا جن کا وہ حصہ بننے کی امید کر رہی تھیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کسی فلم سے وابستہ ہونے کی امید کے بعد اچانک کسی دوسرے اداکار کو اپنی جگہ دیکھنا جذباتی طور پر مشکل ہوتا تھا۔ ان تجربات کے بعد وہ خود سے کئی سوال بھی کرتی تھیں۔
تڑپ سے ہیروپنتی 2 تک
تارا نے 2021 میں تڑپ میں کام کیا، جبکہ 2022 میں وہ ریئر میں ایک مختلف موڑ کے طور پر سامنے آئی۔ نکھل ناگیش بھٹ کی ہیروپنتی 2 اورایک ولن ریٹرنز جیسی فلموں کا حصہ بنیں۔ ان پروجیکٹس میں انہیں رومانس، ایکشن اور تھرلر سمیت مختلف نوعیت کے کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔
اپوروا میں مرکزی کردار
اپوروا تارا کے کیریئر میں فلم اپوروا ایک مختلف موڑ کے طور پر سامنے آئی۔ نکھل ناگیش بھٹ کی اس سروائیول تھرلر میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔
فلم کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو خطرناک حالات میں پھنس جاتی ہے اور اپنی جان بچانے کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔ اس کردار نے تارا کو پہلے کے رومانوی اور گلیمرس کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلمی خاندان سے تعلق نہ رکھنے والے فنکاروں کے لیے انڈسٹری کے طریق پروجیکٹس کے بارے میں معلومات پہلے سے مل جاتی ہیں، جبکہ باہر سے آنے والے فنکاروں کو بہت سی چیزیںوں سے ہٹ کر اپنی اداکاری دکھانے کا موقع دیا۔
آؤٹ سائیڈر ہونے پر کیا کہا؟
تارا نے بالی ووڈ میں اپنے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلمی خاندان سے تعلق نہ رکھنے والے فنکاروں کے لیے انڈسٹری کے طریقہ کار کو سمجھنا ایک الگ تجربہ ہوتا ہے۔
ان کے مطابق فلمی خاندانوں سے وابستہ لوگوں کو بعض اوقات انڈسٹری اور پروجیکٹس کے بارے میں معلومات پہلے سے مل جاتی ہیں، جبکہ باہر سے آنے والے فنکاروں کو بہت سی چیزیں خود سیکھنی پڑتی ہیں۔
انہوں نے اپنے سفر کو مشکل اور بعض اوقات تنہائی سے بھرپور بھی قرار دیا، تاہم بتایا ساتھ ان کی ترجیحات بھی بدلی ہیں۔ اب وہ زیادہ فلمیں کرنے کے بجائے ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں جن سے انہیں تخلی وی سے شروعات کرنے والی تارا سوتاریا نے ریجیکشن اور کیریئر کے اتار کہ ان کے والدین اور دوستوں کی حمایت ان کے لیے اہم رہی۔
اب کام کی تعداد نہیں، معیار اہم
تارا کے مطابق وقت کے ساتھ ان کی ترجیحات بھی بدلی ہیں۔ اب وہ زیادہ فلمیں کرنے کے بجائے ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں جن سے انہیں تخلیقی اطمینان حاصل ہو۔
اداکاری کے ساتھ وہ اپنی گلوکاری اور موسیقی کی دلچسپی کو بھی آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ انہوں نے یہ سمجھنا شروع کیا ہے کہ وہ کس طرح کے لوگوں اور پروجیکٹس کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
ٹاکسک میں بھی آئیں نظر
تارا سوتاریا کی فلموں میں ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس بھی شامل ہے، جس میں یش، نین تارا اور کیارا اڈوانی سمیت کئی اداکار نظر آئے۔ فلم کی ہدایت کاری گیتو موہن داس نے کی ہے۔
یوں ٹی وی سے شروعات کرنے والی تارا سوتاریا نے ریجیکشن اور کیریئر کے اتار چڑھاؤ کے باوجود اداکاری، موسیقی اور مختلف کرداروں کے ذریعے انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنانے کی کوشش جاری رکھی ہے۔


