فیول ریلیف اسکیم: 17 لاکھ 50 ہزار شہری رجسٹرڈ

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شروع کی گئی فیول ریلیف اسکیم میں 14 سے 19 ستمبر کے دوران تقریباً 17 لاکھ 50 ہزار شہری رجسٹرڈ ہوئے، جن میں 91.6 فیصد رجسٹریشن دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے بتایا کہ اسکیم کے تحت 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ایک لاکھ 21 ہزار 991 فیول ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ 18 ستمبر کو ایک ہی روز 4 لاکھ 974، 15 ستمبر کو ایک لاکھ 49 ہزار 412، 16 ستمبر کو 3 لاکھ 49 ہزار 935، 17 ستمبر کو 3 لاکھ 85 ہزار 406 جبکہ 18 ستمبر کو 5 لاکھ 11 ہزار 961 رجس87 ہزار 196 فیول ٹوکن جاری ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 6 لاکھ 55 ہزار 67 شہری فیول ریلیف حاصل کرچکے ہیں، جبکہ 18 ستمبر کو ایک ہی روز 2 لاکھ 91 ہزار 610 شہریوں نے فیول ریلیف حاصل کیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق 14 ستمبر کو 38 ہزار 974، 15 ستمبر کو ایک لاکھ 49 ہزار 412، 16 ستمبر کو 3 لاکھ 49 ہزار 935، 17 ستمبر کو 3 لاکھ 85 ہزار 406 جبکہ 18 ستمبر کو 5 لاکھ 11 ہزار 961 رجسٹریشنز ہوئیں۔ 18 ستمبر اسکیم میں رجسٹریشن کے حوالے سے مصروف ترین دن رہا۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے خصوصی فیول ریلیف پروگرام شروع کیا ہے اور حکومت پٹرولیم مصنوعات پر مزید مختلف طریقوں سے ریلیف فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فیول ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا پیغام مکمل طور پر مفت کردیا گیا ہے، جبکہ پٹرول ریلیف کے حوالے سے عائد سابقہ ملے گی۔ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ ہونے والے موٹر سائیکل، رکشے اور چنگ چی بھی اسکیم میں رجسٹریشن کے اہل ہوں گے، پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق 5 لیٹر سے کم پٹرول ڈلوانے والے موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ مالکان کو ہفتہ وار 500 روپے کی رعایت ملے گی۔ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ ہونے والے موٹر سائیکل، رکشے اور چنگ چی بھی اسکیم میں رجسٹریشن کے اہل ہوں گے، جبکہ ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پٹرول کی حد بھی ختم کردی گئی ہے۔

شزا فاطمہ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ فراڈ سے بچنے کے لیے اپنی حساس معلومات اور ذاتی ڈیٹا کسی غیرمصدقہ شخص یا ذریعے کے ساتھ شیئر نہ کریں اور رجسٹریشن مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری 9771 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔