اداکار سعود اور اداکارہ نادیہ خان کےدرمیان زبانی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔
واسع چوہدری کے ٹی وی شو گپ شپ میں انڈسٹری میں تنازعات پر پوچھے گئے سوال میں سعود نے نادیہ خان کا نام نہ لے کر انہیں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، لیکن ایک خاتون ہیں جو صبح کے شو میں بیٹھ کر ایسے زہریلے سوال کرتی ہیں کہ دو اچھے دوستوں میں بھی لڑائی ہو جاتی ہے۔ وہ جان بوجھ کر آگ میں گھی ڈالتی ہیں تاکہ ان کا کلپ وائرل ہو۔
سعود نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں فیشن ڈیزائنر عامر عدنان کی بیٹی سے بھی ایسا سوال کیا گیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا، اور ماضی میں عتیقہ اوڈھو اور ہمایوں سعید کے درمیان بھی ایک مارننگ شو کے سوال کے بعد اختلافات پیدا ہوئے تھے۔
یہ کلپ وائرل ہوتے ہی نادیہ خان نے انسٹاگرام اسٹوریز پر کھا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے، سعود نے میرا نام استعمال کر کے خود کو شرمندہ کیا ہے۔ شہرت کے لیے میرا نام استعمال کرنا بند کریں۔
نادیہ خان یہیں نہیں رکیں، انہوں نے سعود کے پرانے واجبات کا معاملہ بھی چھیڑ دیا اور کہا کہ سعود نے ان کا نام لے کر خود اپنے ادھار اور پیمنٹ نہ کرنے کی تاریخ کو دوبارہ بحث میں لا دیا ہے۔جھوٹی کہانیاں بنانا الٹا پڑ گیا، خود کو شرمندہ کرنا بند کرو۔


