امریکی حکام نے ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل اور سفارتی رابطے جاری رہنے کی تصدیق کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف ایسے کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دے۔ ان کے مطابق امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
اسی دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تہران کو جلد سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران غیر جوہری معاہدے پر دستخط کرنے میں مشکلات کا شکار ہے اور انہیں اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق سفارتی رابطوں کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور ممکنہ جوہری خطرات کو روکنا ہے، تاہم امریکہ اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ایران کو جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دی جائے گی۔


