آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان: ون ڈے سیریز لاہور میں ہونے کا امکان

لاہور: آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران ون ڈے سیریز کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول ہیں، جو 31 مئی، 2 جون اور 4 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیریز کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد اپنے اگلے مرحلے میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سیریز کو دونوں ٹیموں کے درمیان آئندہ عالمی ایونٹس کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ لاہور میں میچز کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملنے کی توقع ہے۔