علاقائی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کیلئے بڑی سفارتی اور توانائی پیش رفت سامنے آگئی۔
الجزیرہ کے مطابق قطر کا دوسرا ایل این جی ٹینکر مِہزم آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے پاکستان کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔174 ہزار مکعب میٹر گیس لے جانے والا یہ بحری جہاز قطر کی راس اللفان بندرگاہ سے روانہ ہوا اور اب پورٹ قاسم پہنچنے کیلئے شمال مشرقی سمت میں سفر کر رہا ہے، جہاں اس کی آمد کل متوقع ہے۔
چند روز قبل قطری ایل این جی بردار جہاز الخرائطیات بھی ایرانی منظوری کے بعد ہرمز کے شمالی روٹ سے کامیابی کے ساتھ گزرا تھا۔ اس پورے عمل میں پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا، جس کے بعد ایران نے مخصوص قطری کارگو کو گزرنے کی اجازت دی۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک توانائی بحران اور گیس کی قلت کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ قطر پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے والا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔


