ٹرمپ نے ایرانی تجاویز مسترد کردیں: ایران نے امریکی رویہ غیر معقول قرار دےدیا

ایران نے کہا ہے کہ اس کی جانب سے خطے میں امن کیلئے ایک ذمہ دارانہ اور فراخدلانہ تجویز دی گئی تھی لیکن امریکا مذاکرات میں غیر معقول اور یکطرفہ مطالبات کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے تجاویز پاکستان کے ذریعے ارسال کیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دے دیا۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران نے کسی رعایت کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ صرف جنگ کے خاتمے، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیوں کے خاتمے اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ اور خطے خصوصاً لبنان میں سکیورٹی کا قیام بھی ایران کی تجاویز میں شامل تھا، جو پورے خطے کے استحکام کیلئے اہم ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ میں نے ایران کے نمائندوں کا جواب پڑھ لیا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا ۔