جنید خان کا بالی ووڈ میں عامر خان کا بیٹے ہونے کی وجہ سے کام ملنے کا اعتراف

بالی ووڈ اداکار جنید خان نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے موضوع پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے والد اور سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے ہونے کی وجہ سے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جنید خان نے کہا کہ انہیں نیپوٹزم کا لفظ برا نہیں لگتا کیونکہ یہ حقیقت ہے۔ انڈسٹری میں اکثر پروڈیوسرز ایسے اداکاروں کو ترجیح دیتے ہیں جن کی تشہیر آسان ہو، چاہے وہ اس کردار کے معیار پورے نہ بھی اترتے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کی ابتدائی کچھ فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکیں، اس کے باوجود انہیں نئے پروجیکٹس مل رہے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انڈسٹری میں نام اور پہچان کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

جنید خان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اسے صرف اندرونی اور بیرونی بحث نہیں سمجھتے بلکہ ان کے مطابق اصل مسئلہ یہ ہے کہ اکثر اوقات کاسٹنگ میں ٹیلنٹ سے زیادہ مارکیٹ ویلیو کو ترجیح دی جاتی ہے۔

اداکار کی حالیہ فلم ایک رومانوی ڈرامہ تھی، جسے باکس آفس پر زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی۔ تاہم اب ان کے نئے پراجیکٹس زیر غور ہیں جن میں ایک فلم راگنی 3 بھی شامل ہے، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے شامل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔