یو اے ای نے ابو ظہبی میں واقع براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی دشمن کارروائی کیلئے استعمال ہونے سے فوری طور پر روکے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عراقی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اپنی حدود سے ہونے والی تمام معاندانہ سرگرمیوں کو “فوری، غیر مشروط اور ذمہ دارانہ انداز” میں روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی حکومت کو فوری طور پر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی سرزمین کسی بھی دشمن کارروائی کیلئے استعمال نہ ہو، اور ایسے خطرات سے متعلق بروقت اور ذمہ دارانہ کارروائی کی جائے۔
یو اے ای وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عراق کو خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ علاقائی سلامتی مضبوط ہو اور عراق ایک ذمہ دار شراکت دار کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کر سکے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ابو ظہبی کے براکہ نیوکلیئر بجلی گھر پر ڈرون حملے کے بعد خطے میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری سے متعلق باضابطہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔


