ایشین گیمز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپی گئی ہے، جو اس ایونٹ میں پاکستان کی کپتانی کریں گے۔ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ توجہ اس بات نے حاصل کی ہے کہ حالیہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے کئی بڑے نام ایشین گیمز ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا، شاداب خان، نسیم شاہ، فخر زمان، فہیم اشرف، محمد نواز اور عثمان طارق کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔

کرکٹ حلقوں میں اس انتخاب کو محض ایشین گیمز کی تیاری نہیں بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر آزما کر 2028 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط پول تیار کرنا چاہتا ہے، تاہم بورڈ کا مؤقف ہے کہ موجودہ اسکواڈ صرف ایشین گیمز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی بھی انتخابی پالیسی پر اثرانداز ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان گزشتہ چند برسوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دو ایڈیشنز میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کارکردگی تنقید کی زد میں رہی۔

نئے اسکواڈ میں شامل علی رضا، سعد مسعود، معاذ صداقت اور عاکف جاوید کو پہلی مرتبہ قومی ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ حیدر علی ایک عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایشین گیمز کے لیے اعلان کردہ یہ اسکواڈ اس بات کا اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ایک نئی سمت میں قدم بڑھا رہی ہے، جہاں تجربہ کار