اہم ترین

آئی فون 18 پرو میکس کے نئے رنگ لیک، ڈارک چیری سب کی توجہ کا مرکز

ایپل کے آئندہ فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 18 پرو میکس کے رنگوں سے متعلق نئی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں، جن میں تین نئے کلر ویریئنٹس اور فون کے ڈیزائن کی جھلک بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر معروف ٹپسٹر جون ریٹنگر نے آئی فون 18 پرو میکس کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں فون کو ڈارک چیری، لائٹ بلیو اور بلیک رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔ ان میں ڈارک چیری رنگ کو خاص اہمیت حاصل ہے، کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ایپل کے پرو ماڈلز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈارک چیری شیڈ سرخ اور گلابی رنگوں کا امتزاج ہے، جو ایک منفرد اور دلکش انداز پیش کرتا ہے۔ دوسری جانب لائٹ بلیو ویریئنٹ نسبتاً گہرے نیلے رنگ کے ساتھ متعارف کرایا جا سکتا ہے، جبکہ بلیک ماڈل میں ڈوئل ٹون ڈیزائن اور میٹ فنش دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔

اس سے قبل لیک ہونے والی ڈمی یونٹس میں سلور رنگ بھی سامنے آیا تھا، تاہم تازہ تصاویر میں اس ویریئنٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایپل اپنی روایتی حکمت عملی کے تحت آئی فون 18 پرو میکس کو رواں سال ستمبر کے وسط میں متعارف کرا سکتا ہے۔ نئی سیریز میں کمپنی کی جدید اے 20 پرو چپ اور سی 2 موڈیم دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ڈائنامک آئی لینڈ کے سائز میں تقریباً 30 فیصد کمی بھی متوقع ہے، جس سے فون کا ڈسپلے مزید جدید اور کشادہ محسوس ہوگا۔

پاکستان