اہم ترین

ایپل نئے آئی پیڈ پرو اور میک بک پرو لانے کے لئے تیار

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں نئے آئی پیڈ پرو اور ایک نئے انٹری لیول میک بک پرو متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی تیز رفتار چپس کے ساتھ آئی پیڈ پرو کے چار نئے ماڈلز پر کام کر رہی ہے، جبکہ نئے میک بک پرو کو اندرونی طور پر کے 104 کے نام سے تیار کیا جا رہا ہے۔

ایپل اسی دوران نئی ایم 7 چپ بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں آئی پیڈ پرو کا نیا ماڈل پیش کیا گیا تھا، جبکہ رواں سال مارچ میں کمپنی نے ہائی اینڈ میک بک پرو اور کم قیمت میک بک نیو لانچ کیا تھا، جس میں اے 18 چپ استعمال کی گئی تھی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایپل مستقبل کی نئی مصنوعات، ممکنہ فولڈ ایبل آئی فون اور سپلائی چین کے مسائل کے باعث قیمتوں میں اضافے جیسے چیلنجز پر بھی کام کر رہی ہے۔

ایسے میں نسبتاً کم قیمت نئے آئی پیڈ اور میک بک صارفین کے لیے پرکشش ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم ایپل نے ان اطلاعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پاکستان