اگر آپ کا اسمارٹ فون 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے اور آپ کے پاس 60 واٹ کا چارجر موجود ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ واٹ والا چارجر استعمال کرنا عام طور پر محفوظ ہوتا ہے، بشرطیکہ وہ معیاری ہو اور درست وولٹیج فراہم کرے۔
عام طور پر یہ تاثڑ پایا جاتا ہے کہ جتنے زیادہ واٹ کا چارجر ہوگا انی ہی تیزی سے موبائل فون چارج ہوگا ۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ضروری نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید اسمارٹ فونز میں ایسے حفاظتی نظام موجود ہوتے ہیں جو چارجنگ کے دوران چارجر سے صرف اتنی ہی بجلی لیتے ہیں جتنی فون کو درکار ہوتی ہے۔ یعنی 18 واٹ سپورٹ کرنے والا فون، 60 واٹ کے چارجر سے بھی زیادہ سے زیادہ 18 واٹ ہی حاصل کرے گا، اس لیے وہ معمول سے زیادہ تیزی سے چارج نہیں ہوگا۔
اسی وجہ سے زیادہ واٹ والا چارجر بیٹری کی صحت یا عمر پر براہِ راست منفی اثر نہیں ڈالتا۔
صارفین کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ معیاری اور اصل یا معتبر برانڈ کا چارجر استعمال کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ چارجر کا وولٹیج اور چارجنگ پروٹوکول فون کے مطابق ہو، تاکہ محفوظ اور مؤثر چارجنگ یقینی بنائی جا سکے۔











