وفاقی حکومت نے 4 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کی نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف مصنوعات پر لیوی میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے فی لیٹر تھی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 77 روپے 4 پیسے فی لیٹر تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اوکٹین پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 95 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جو پہلے 89 روپے 14 پیسے فی لیٹر تھی۔
حکومت نے مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی بدستور نافذ رہے گی۔










