اہم ترین

سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری سنا دی۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا، تاہم تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

حمیرا بانو نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بعض اوقات انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس کے لیے کچھ اور طے کرچکا ہوتا ہے۔ ان کے مطابق جب رب ’’کن‘‘ فرما دے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔

حمیرا بانو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ انہیں خصوصاً ماں کے کرداروں میں ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ حالیہ ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے باعث داد سمیٹ چکی ہیں اور جلد ایک نئے ڈرامے میں محمد احمد اور فہد شیخ کے ساتھ نظر آئیں گی

پاکستان