ون ڈے ورلڈ کپ 2027: شان پولاک نے سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کی پیش گوئی کر دی

ون ڈے ورلڈ کپ 2027 شروع ہونے میں ابھی کافی وقت باقی ہے، لیکن کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کے حوالے سے پیش گوئیاں ابھی سے شروع ہو گئی ہیں۔ اسی دوران جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک نے بھی ان چار ٹیموں کے نام بتائے ہیں جنہیں وہ اگلے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچتا دیکھ رہے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقا ، نمیبیا اور زنمبابوے مشترکہ طور پر کریں گے۔ آئی سی سی نے اس ایونٹ کو دلچسپ بنائے رکھنے کے لئے کئی نئی چیزیں کی ہیں۔

ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے آئی سی سی کے مستقل اور ایسوسی ایٹ ملکوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں وہیں ۔ سابق کرکٹرز ٹیموں کی کاکرکدگی کو دیکھتے ہوئے پیش گوئیاں بھی کررہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شان پولاک بھی شامل ہیں۔

شان پولاک نے ٹیموں کی کاکردگی کو دیکھتے ہوئے پیش گوئی کی ہے بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا وہ چار ٹیمیں ہیں جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان کی پیش وگئی اہمیت رکھتی ہے لیکن ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت باقی ہے اور آنے والے مہینوں میں مختلف ٹیموں کے کمبی نیشن میں تبدیلیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

اس کے باوجود شان پولاک کی پیش گوئی نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان جنوبی افریقا بھی ایسی ٹیمیں ہیں جن کی کارکردگی پر سب کی نظریں ہوں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شان پولاک کی یہ پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے یا ورلڈ کپ 2027 میں کوئی اور ٹیم سب کو حیران کر دیتی ہے۔