بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کا کہنا ہے کہ کسی بھی رشتے کو خوشگوار بنانے کے لیے ہر چیز کا پرفیکٹ ہونا ضروری نہیں، بلکہ چھوٹی موٹی نوک جھونک، اختلافات اور ایک دوسرے کو منانے میں ہی رشتوں کی اصل خوبصورتی چھپی ہوتی ہے۔ اپنے ساتھی کو بدلنے کی کوشش کرنے کے بجائے اسے جیسا ہے، ویسا قبول کرنا زیادہ اہم ہے
بھارتی نیوز ویب سائیٹ دیانک بھاسکر کو دیئے گئے انٹرویو میں سونالی بیندرے نے اپنی ازدواجی زندگی، رشتوں میں اختلافات اور سوشل میڈیا پر مثالی جوڑا دکھائی دینے کے دباؤ سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔
سونالی بیندرے کے مطابق سونالی بیندرے نے فلم ساز گولڈی بہل سے 12 نومبر 2002 کو شادی کی تھی، لیکن انہیں اپنے شوہر کی کسی عادت کو بدلنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے نزدیک ازدواجی رشتے کا مطلب ایک دوسرے کو قبول کرنا ہے۔ وہ نہ تو شوہر کو بدلنا چاہتی ہیں اور نہ ہی یہ توقع رکھتی ہیں کہ ان کے شوہر انہیں بدلنے کی کوشش کریں۔زندگی کے تجربات کے ساتھ انسان خود بھی بدلتا رہتا ہے، لیکن رشتے میں ایک دوسرے کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے بجائے قبول کرنا زیادہ ضروری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں ہر چیز منظم انداز میں رکھنا پسند ہے اور وہ پہلے سے منصوبہ بندی کرکے چلتی ہیں، جبکہ ان کے شوہر قدرے مختلف طبیعت کے مالک ہیں۔ وہ تخلیقی سوچ رکھتے ہیں اور اچانک منصوبے بنانا پسند کرتے ہیں۔ دونوں کی شخصیت کا یہی فرق کبھی کبھار ان کے درمیان نوک جھونک کی وجہ بن جاتا ہے۔
سونالی بیندرے کا ماننا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ہر بات پر متفق ہونا ضروری نہیں۔ ان کے مطابق، محبت بھری نوک جھونک کئی مرتبہ رشتے کو مزید مضبوط بنا دیتی ہے۔ میاں بیوی کے درمیان اختلافات ہونا فطری بات ہے، اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑا مسئلہ بنانے کے بجائے انہیں قبول کرنا اور زندگی کا حصہ سمجھنا چاہیے۔ ان کے رشتے کو مضبوط رکھنے والی سب سے اہم بات ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا اور ایک دوسرے کو قبول کرنا ہے۔
بالی ووڈ کے مطابق، حقیقی زندگی میں پرفیکشن نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ انسانوں کی خامیاں ہی انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں اور رشتوں میں اپنائیت پیدا کرتی ہیں۔
سونالی کے مطابق ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی نظر میں سب سے مثالی جوڑا ان کا ہے۔ ان کے رشتے میں محبت بھی ہے اور نوک جھونک بھی، اور یہی امتزاج ان کی ازدواجی زندگی کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے۔


