ڈونلڈ ٹرمپ نے 47ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 2021 میں امریکی ایوان پر حملہ کرنے والے 1600 افراد کو عام معافی دے دی ہے۔
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔
ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس سمیت امریکا کے سابق صدور باراک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کئی ملکوں کے سفرا نے بھی شرکت کی۔
امریکی نو منترخب صدر نے عہدہ سنبھالتے ہی 6 جنوری 2021 کو جو بائیڈن کی فتح کی باقاعدہ توثیق کے عمل کو روکنے کے لئے امریکی منتخب ایوان (کیپیٹول ہل) پر حملہ کرنے والے 1600 افراد کو معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنی حلف برداری کے دوران ٹرمپ نے ناصرف ان لوگوں کے لئے محب وطن‘ اور ’سیاسی قیدی‘ جیسے الفاظ استعمال کیے۔
اس کے ساتھ ہی نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے کہ وہ آج رات کو ہی (جیل سے) باہر آ جائیں گے۔











