قطر کی شہزادی اسماالثانی نے دنیا کے سب سے خطرناک بلندترینپہاڑ نانگا پربت کو سر کرکے چوٹی تک پہنچنے والی پہلی قطریخاتونکا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نانگا پربت دنیا کا نواں اور پاکستانکا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے۔ یہ دنیا کے کسی اور پہاڑ سے زیادہ بے رحم ہے۔ یہ پہاڑ اب تک درجنوں کوہ پیماؤں کی جان لے چکا ہے۔ اسی لئے اسے قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے۔
اسے سر کرنے والوں میں اب قطر کی شہزادی اسما الثانی بھی شامل ہوگئی ہیں۔ قطری شہزادی نےخطرناک موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگاپربت پر اپنا قومی پرچم لہرادیا۔
شیخہ اسما کا یہ کارنامہ 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے۔ نانگا پربت سر کرنےکے بعد شیخہ اسما عالمی کوہ پیماؤں کی صف میں شامل ہوگئی ہیں۔ ساتھ ہی وہ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بھی بن گئی ہیں۔