اہم ترین

تاخیر سے آمد: سلمان خان خود نہ بدل پورا شوٹنگ کا وقت ہی بدل ڈالا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ہمیشہ اپنی فلموں کے سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے اور غیر منظم شوٹنگ شیڈول کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے، اب اپنی نئی فلم بیٹل آف گلوان کے ساتھ کام کرنے کے انداز میں تبدیلی لا رہے ہیں لیکن ایک دلچسپ انداز میں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے وقت کی پابندی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مگر فلم کے ڈائریکٹر اپوؤر لکھیا کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ حقیقت کچھ مختلف ہے۔ سلمان نے اپنے کام کا انداز بدلنے کے بجائے پوری شوٹنگ کا شیدول ہی بدل دیا ہے۔

سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کو کہا کہ میں اپنا کام کرنے کا انداز نہیں بدل سکتا۔ لیکن میں روزانہ بتا دوں گا کہ میں کس وقت سیٹ پر پہنچوں گا۔ اگر میں کہوں کہ 6 بجے آؤں گا تو 6 بجے ہی آؤں گا۔ لیکن اگر میں 6 بجے کہوں اور تم 9 بجے ٹیم لے کر آ جاؤ تو وہ بےوقوفی ہو گی۔

اس کے بعد اپوؤر لکھیا نے فلم کی مکمل شوٹنگ شیڈول سلمان کے آنے کے وقت کے مطابق ترتیب دے دیا۔کیونکہ بیٹل آف گلوان سلمان خان کا ہوم پروڈکشن ہے، اسی لیے وہ اس پروجیکٹ میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان نہ صرف سیٹ پر بلکہ کیمرے کے پیچھے بھی اہم فیصلوں میں براہ راست شریک ہیں۔ وہ ایڈیٹنگ روم میں بھی مسلسل موجود رہتے ہیں اور امکان ہے کہ فلم میں انہیں ایڈیٹر کا کریڈٹ بھی دیا جائے گا۔

فلم کی شوٹنگ موسمی حالات کے باعث پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے، اس لیے سلمان خان کی طرف سے پروڈکشن کے تمام مراحل پر باریک بینی سے نظر رکھنا اس پروجیکٹ کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان