اہم ترین

مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکا اور اسرائیل پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے امریکااور اسرائیل کی قیادت کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025-26 کی جنگ کے دوران ایران کے خلاف ہونے والے حملوں کی قانونی پیروی ایرانی قوم کی اہم ترین قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، جن میں شہریوں، بچوں، طبی مراکز اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے ہونے والے جانی، جسمانی اور نفسیاتی نقصانات پر ملک کے اندر اور بین الاقوامی عدالتوں میں کارروائی ہونی چاہیے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل سمیت ہزاروں ایسے مقدمات موجود ہیں جنہیں قانونی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی قیادت کے بیانات اور حملوں پر فخر کا اظہار خود ان جرائم کا واضح اعتراف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جنگوں کے دوران ہونے والے جرائم کی تحقیقات متعلقہ اداروں کے سپرد کر دی گئی ہیں اور ان مقدمات کی پیروی کا مقصد نہ صرف انصاف کی فراہمی بلکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام بھی ہے۔

پاکستان