اہم ترین

اسلام آباد کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

اسلام آباد کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے۔ ایک خط سے مشکوک قسم کا سفوف بھی برآمد ہوا تھا۔ خط میں زہریلے کیمیکل کا نام اینتھراکس بھی لکھا ہوا تھا۔

اسلام آباد کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔ تینوں ججز عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصول ہونے والے خطوط کی تعداد 4 ہے، ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں، دیگر کورٹس کو بھی چیک کر رہے ہیں۔

پاکستان