Tue Jul 15 2025

اہم ترین

جلد ہی ٹیسلا کی گاڑیوں سے ایکس استعمال کیا جاسکے گا

دنیا کے امیر ترین شخص نے اتوار کو کہا کہ ٹیسلا کار استعمال کرنے والے جلد ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو موبائل کے بغیر استعمال کرسکیں گے۔

جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خرید کر اسے ایکس کیا ہے۔ اس میں کئی تبدیلیاں آگئی ہیں۔ وہ ایکس میں سبسکرپشن سروس لانے کے بعد اب اسے ٹیسلا کاروں میں ضم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

ایکس پر ایک فالوور نے ایلون مسک سے پوچھا تھا کہ کیا ہم X ایپ کو ٹیسلا کاروں میں ضم کر سکتے ہیں، اس کے جواب میں مسک نے کہا، ‘جلد آرہا ہے۔’

اس کا مطلب ہے کہ الیکٹرک کار مالکان ٹیسلا یوزر انٹرفیس (UI) میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے ‘X’ استعمال کر سکیں گے۔ کچھ صارفین نے مسک کے اس اقدام کو سراہا جب کہ بہت سے لوگوں کو یہ آئیڈیا پسند نہیں آیا۔

ایک صارف نے پوسٹ کیا، اس طرح کی انجینئرنگ وقت کا ضیاع ہے۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کوئی شخص ڈرائیونگ کے دوران ایپ کو فعال طور پر استعمال کر سکے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ ٹائپنگ میں مزید مشکلات ہوں گی کیونکہ لوگوں کو گردنیں جھکانا پڑیں گی۔ یہ ڈرائیونگ کو مشکل بنا دے گا۔

پاکستان