اہم ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

گیانا میں کھیلے گئے میچ میں پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاپوا نیو گنی کا آغاز اچھا نہیں تھا، ٹیم نے 7 رنز کے اندر 2 اہم وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان اسد والا نے کریز پر ٹھہرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ 22 رنز میں 21 رنز بنانے کے بعد پاور پلے اوورز کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ پہلے 6 اوورز میں ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنائے تھے۔

اس دوران ہیری ہیری بھی 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ہیز باؤ اور چارلس امینی کے درمیان 44 رنز کی اہم شراکت ہوئی تاہم چارلس 12 کے اسکور پر 15ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ حالات ابھی بہتر نہیں ہوئے تھے کہ 17ویں اوور میں سیسے باو بھی 50 رنز کے اسکور پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اگلے دو اوورز میں کپلن ڈوریگا اور چاڈ سوپر نے جارحانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی اور 23 رنز بنائے۔ 19ویں اوور کی آخری گیند پر سوپر 9 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد رسل کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ آخری اوور میں 14 رنز آئے جس کی وجہ سے پاپوا نیو گنی نے اسکور بورڈ پر 136 رنز بنائے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز نے 42 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ برینڈن کنگ 34 اور نکولس پوران 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان روومین پاول نے 15 رنز بنائے جبکہ آندے رسل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان