اہم ترین

مہوش حیات کی جانب سے برطانیہ میں داخلے پر پابندی کی خبروں کی تردید

اداکارہ مہوش حیات کے میڈیا مینیجر نے بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ایک گانے کی مبینہ متنازع ویڈیو میں پرفارمنس کی بنیاد پر فنکارہ کے برطانیہ داخلے پر پابندی کی خبروں کو مسترد کردیا

نومبر 2024 میں یو یو ہنی سنگھ کے گانے ’جٹ محکمہ‘ کی ویڈیو ریلیز ہوئی تھی۔ جس میں مہوش حیات نے پرفارم کیا تھا۔ ویڈیو کو برطانیہ میں فلمایا گیا تھا۔ اس میں ایک منظر تنازع کی وجہ بنا تھا جس میں مہوش حیات سے ساتھ نوعمر لڑکے ہتھیاروں سے لیس تھے۔

گانے کی ویڈیو پر کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی اور کہا جانے لگا تھا کہ برطانوی حکومت نے تحقیقات شروع کرکے مہوش حیات کے ملک میں دخلے پر پابندی لگادی ہے۔

برطانوی نیوز ویب سائیٹ انڈیپینڈنٹ سے گفتگو کے دوران مہوش حیات کے میڈیا مینیجر روحیل نے کہا کہ ’جٹ محکمہ‘ ایک آرٹ پراجیکٹ تھا جس میں مہوش حیات بھی شامل تھیں۔ ان کا کردار صرف پرفارمنس تک محدود تھا۔

روحیل نے کہا کہ بعض افراد ذاتی مخالفت یا حسد کی بنیاد پر اس معاملے کو غیر ضروری طور پر اچھال رہے ہیں۔ یہ مہوش حیات کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش ہے۔

پاکستان