اہم ترین

جاپان میں 2 ہفتوں کے دوران زلزلے کے 900 جھٹکے، عوام کا جینا حرام

جاپان کے جنوب میں واقع ایک جزیرے میں دو ہفتوں کے دوران زلزلے کے 900 سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے آئے، جس کی وجہ سے مقامی افراد کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

جاپان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو زلزلے کی زد میں آتے رہتے ہیں اور جاپانیوں نے اس صورت حال میں جینا سیکھ لیا ہے۔ لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے جاپان کے جنوبی علاقوں میں ہر چند گھنٹے میں زمین تھرتھرا رہی ہے۔ 15 روز میں اب تک زلزلے کے 900 سے زائد جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق جپان کے جنوب میں ٹوکارا جزائر کے آس پاس کے سمندروں میں زمینی پرتیں بہت فعال ہیں ۔ان زلزلوں کے نتیجے میں اب تک کسی قسم کا نقصان تو نہیں ہوا لیکن حکام نے رہائشیوں کو ضرورت پڑنے پر نقل مکانی کی تیاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹوکارا کے 12 جزائر میں سے سات پر تقریباً 700 لوگ رہتے ہیں۔ ان میں سے بعض جزیروں پر تو کوئی طبی سہولت ہی میسر نہیں ۔ قریب ترین اسپتال بھی 6 گھنٹے کی مسافت ہر ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رات کے وقت زلزلہ آنے سے پہلےسمندر سے عجیب سی آواز سنائی دیتی ہے جو کہ خوفناک ہوتی ہے۔ اتنے زلزلوں کے بعد اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زمین بس ہل رہی ہے۔

پاکستان