اہم ترین

روس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا کہ روس نے ان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے ۔ اس طرح وہ دنیا میںیہ اقدام اٹھانےوالا پہلا ملک بن گیا ہے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں افغانستان میں روس کے سفیر دمتری ژیرنوف سے ملاقات کے بعد کہا کہ س اقدام سے کابل کو دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور جبکہ اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں متقی نے کہا، ’’یہ جراؑت مندانہ فیصلہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہو گی… اب جب کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے، روس سب سے آگے ہے۔‘‘

امیر خان متقی نے مزید کہا کہ روسی فیڈریشن کا یہ حقیقت پسندانہ فیصلہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق روسی سفیر نے اس فیصلے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے افغانستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے ٹیلیگرام ایپ پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امارت اسلامیہ افغانستان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا عمل دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں نتیجہ خیز دو طرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔

پاکستان