اہم ترین

ٹرمپ کی بڑی جیت ، بگ بیوٹی فل بل امریکی کانگریس سے منظور

امریکی صدر ٹونلڈ ٹرمپ کی بڑی جیت ہوئی ہے۔امریکی کانگریس سے ٹرمپ کے ’ بگ بیوٹی فُل‘ کومنظوری مل گئی ہے ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے’ بگ بیوٹی فل بل ‘کے حق میں 216 اور مخالفت میں 214 ووٹ پڑے۔

اس کے ساتھ ہی اس بل کو امریکی پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری مل گئی ہے۔ اب اسے دستخط کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد یہ قانون بن جائے گا ۔

بگ بیوٹی فل بل کو بل ٹیکس چھوٹ اور اخراجات میں کمی بل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہی بل صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تنازع کا سبب تھا۔

بگ بیوٹی فل بل پارلیمان سے منظور ضرور ہوگیا ہے لیکن اس بل نے ریپبلکن پارٹی کے اندر اختلافات کو اجاگر کردیا ہے۔ اس بل کی مخالفت کے لیے دو ریپبلکن ارکان ڈیموکریٹ پارٹی میں شامل ہو گئے، جو پہلے ہی اس کی مخالفت کر رہے تھے۔

پاکستان