اگر آپ جی میل صارف ہیں، تو آپ کے لیے ایک ضروری الرٹ ہے۔ گوگک نے حال ہی میں ایک سیکیورٹی وارننگ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز بڑے پیمانے پر جی میل پاسورڈ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ خطرہ مبینہ طور پر صرف عام صارفین تک محدود نہیں ہے، اس میں ہائی پروفائل اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق اے آئی اور ہیکنگ سے حاصل کے گئے ڈیٹا بیس کی مدد سے ہیکرز بڑی تعداد میں جی میل لاگ ان کی کوشش کر رہے ہیں۔ گوگک کے سیکیورٹی ڈیش بورڈ پر بھی اس سرگرمی میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ خاص طور پر وہ اکاؤنٹس جن میں 2 اسٹیپ ویری فیکیشن فعال نہیں ہے، وہ سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔
اتنا ہی نہیں، گوگل کو 2024 کے آخر سے اب تک 1.7 بلین سے زیادہ پاس ورڈ بیسڈ حملے کا پتہ چلا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو فوراً پاس کی یا کم از کم ایپ بیسڈ 2 ایف اےسسٹم پر منتقل ہونا چاہیے۔
اب کیا کریں جی میل صارفین
آن کریں 2 اسٹیپ ویری فیکیشن
اکاونتس ڈاٹ گوگل ڈاٹ کوم سلیش سیکیورٹی پر جائیں
ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن میں گیٹ اسٹارٹڈ پر کلک کریں
اپنا پاسورڈ ڈالیں اور او ٹی پی تصدیق کے بعد
اوتھینٹی کیٹر ایپ (گوگل اوتھینٹی کیٹر) یا بیک اپ کوڈ شامل کریں
ایس ایم ایس پر مبنی 2 ایف اےسے بچیں،
اوتھینٹی کیٹر ایپ زیادہ محفوظ ہے
گوگل پاس کی سیٹ کریں
گوگل اب پاس کی سپورٹ کرتا ہے، جس سے بغیر پاسورڈ ٹائپ کیےآپ چہرے کی شناخت، انگلی کے نشان یا ڈیوائس پن سے لاگ ان کر سکتے ہیں، ۔ اس کے لیے:
جی ڈاٹ سی او سلیش پاس کیز پر جائیں
کری ایٹ اے پاس کی پر کلک کریں
اپنے ڈیوائس کا بایومیٹرک یا اسکرین لاک سیٹ کریں
اگلی بار جی میل لاگ ان براہ راست چہرے/انگلی کے نشان سے ہوگا
مزید 3 حفاظتی نکات اپنائیں
جی ڈاٹ سی او سلیش سیکیورٹی چیک اپ کےذریعے سیکیورٹی چیک اپ چلائیں
کسی سرگرمی یا ایپ پر شک ہو، تو فوراً ہٹا دیں
نامعلوم ڈیوائسز سے لاگ ان ہونے پر فوراً پاس ورڈ بدلیں
ہر ویب سائٹ کے لیے الگ پاسورڈ رکھیں