اہم ترین

خبردار! گوگل جمنئی اب آپ کی واٹس ایپ چیٹ پڑھ رہا ہے

اینڈرائیڈ صارفین کو گزشتہ ہفتے گوگل کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ 7 جولائی سےجمنئی آپ کے فون پر کال، پیغام، واٹس ایپ اور یوٹیلیٹیز استعمال کرنے میں آپ کی مدد کر سکے گا، چاہے آپ کے فون پر جمنئی ایپ بند ہی کیوں نہ ہو۔ اس کا مطلب ہےکہ گوگل جمنائی اب آپ کی واٹس ایپ چیٹ پڑھ رہا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ جمنئی ایپ آپ کو گوگل اے آئیتک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے اور آپ کی چیٹ آپ کے اکاؤنٹ میں 72 گھنٹوں تک محفوظ رہتی ہیں، چاہے ضمنئی ایپ کی سرگرمی بند ہو یا چل رہی ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی پسند چاہے جو بھی ہو گوگل آپ کا کچھ ذاتی ڈیٹا محفوظ کرے گا، جس میں آپ کی واٹس ایپ چیٹ بھی شامل ہو سکتی ہے۔

یہ اپ ڈیٹ جمنئی کو زیادہ مفید بناتا ہے، کیونکہ اے آئی چیٹ بوٹ اب آپ کے واٹس ایپ پیغامات کو پڑھ سکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے جواب بھیج سکتا ہے، لیکن کچھ صارفین جو نہیں چاہتے کہ یہ ان کی ذاتی چیٹ تک کسی کو رسائی دے تو انہیں یہ مداخلت محسوس ہو سکتی ہے۔

جمنئی کا عمل دخل بند کیسے کریں

اگر آپ تمام جڑے ہوئے ایپس سے جمنئی ایپ کی سرگرمی کو بند کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون میں جمنئی ایپ پر جانا ہے، وہاں آپ جمنئی ایپ کی سرگرمی بند کر سکتے ہیں۔

ایپ میں سب سے پہلے دائیں جانب اپنی پروفائل پر ٹیپ کرنا ہے، اس کے بعد جمنئی ایپ کی سرگرمی میں جا کر ٹوگل بند کرنا ہے۔ آپ نیویگیٹ کر کے بھی اسے بند کر سکتے ہیں۔ توجہ دینے والی بات یہ ہے کہ آپ کی چیٹ آپ کے اکاؤنٹ میں 72 گھنٹوں تک محفوظ رہتی ہیں، چاہے جمنئی ایپ کی سرگرمی آن ہو یا آف۔

پاکستان