اہم ترین

پہلگام حملہ:امریکا نے ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

امریکا نے رواں برس پاک بھارت جنگ کی وجہ بننے والے پہلگام واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

رواں روس 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح افراد نے 26 بھارتی سیاحوں کو قتل کردیا تھا۔ واقعے کی ذمہ داری ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ (ٹی آر ایف) نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔

امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ٹی آر ایف کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئےاسے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررہا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ٹی آر ایف کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا عمل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پہلگام حملے کے لیے انصاف کی اپیل کی حمایت کرنا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ٹی آرایف کو لشکرِ طیبہ کا آلہ کار تنظیم قرار دیا ہے۔ تاہم اب تک پاکستان کی جانب سے ’ٹی آرایف ‘ کو کالعدم قرار دینے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

پاکستان