بھارت میں بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کرکے الزام شوہر پر ڈالنے والی خاتون پکڑی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محبت میں اندھی ماں نے اپنی بیٹی کا بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔ ملزمہ روشنی خان نے اپنے محبوب ادیت جیسوال کے ساتھ مل کر پانچ سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا اور پھر شوہر کو پھنسانے کی کوشش کی۔
روشنی کو ڈر تھا کہ اس کی 5 سالہ بیٹی اس کے ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوڑ سکتی ہے۔ وہ اپنے والد شاہ رخ کے ساتھ رہنے کی ضد کیا کرتی تھی۔
روشنی خان نے 13 جولائی کو پہلے اپنی بیٹی کو بہت مارا پیٹا اور پھر گلا دبا کر اس کا قتل کر دیا۔ قتل کے بعد اس کی لاش کو بیگ میں بند کر دی۔ ۤ
روشنی نے پولیس کنٹرول روم کو فون کر کے بتایا کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر نے ہی مارا ہے۔ لیکن پولیس کی تحقیقات میں یہ بات جھوٹ ثابت ہوئی۔
اس پر عشق کا جنون اس قدر سوار تھا کہ بیٹی کی جان لینے کے بعد وہ اپنے محبوب کے ساتھ ہوٹل میں پارٹی کرتی رہی۔ پولیس بھی 36 گھنٹے تک اس کیس کی گتھی سلجھانے میں مصروف رہی، لیکن جب شک ہونے پر روشنی کی سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے گنناؤنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
مارنے کے بعد ہوٹل میں محبوب کے ساتھ پارٹی کرتی رہی بے رحم ماں۔ لکھنؤ کے کیسر باغ علاقے سے چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں محبوب کے ساتھ لِو ان میں رہ رہی مسلم عورت نے بیٹی کو مار ڈالا۔ پھر شوہر کو پھنسانے کے لیے جھوٹی کہانی گھڑی۔