اہم ترین

بلوچستان میں دہشتگردوں کو ایس ایچ او کنٹرول کرنے والی بات اصطلاحاً کہی:محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو ایس ایچ او کنٹرول کرنے والی بات اصطلاحاً کہی۔

سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکےدوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ایران نے پہلے 10 دنوں میں تین لاکھ افغانیوں کو نکالا۔ افغانستان کے پی او آر کارڈز ہولڈرز کو توسیع نا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان سے اب نکالے گئے افغانیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ میں حاظر سروس پاک آرمی کےافسران لانے کے معاملے میں انہوں نے کہا کہ رینجرز، ایف ای ، جی بی اسکاوٹس سمیت 8 محکموں کے معاملات چلانے کے لئے آرمی آفسر ہونا چاہیے۔۔ابھی تک ریٹائرڈ یا حاضر سروس لوگ لانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔ایف سی کی بھرتیاں پہلے جیسے ہی ہوں گی اور قبائلی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف ایٹ پل میں کنسٹرکشن اسٹرکچر میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اسلام آباد کے گرین بیلٹ پر بنے تھانوں کی زمینیں خرید لی گئیں ہیں۔ اردوان فلائی اوور کے قریب سوئی گیس والوں نے گیس پائپ لائن ڈالی۔گیس پائپ لائن کی کھدائی کی وجہ سے روڈ بیٹھ گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں گرین ایریا کو بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔گرین ایریا نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں بھی سموگ کے خطرات ہیں۔فنڈ میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے اسلام اباد کے تھانوں کا کام مکمل نہیں کیا

وفاقی وزیر نےکہاکہ ایران میں 40 ہزار پاکستانی زائرین کے غائب ہونے کی بات ٹھیک نہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کو ایس ایچ او کنٹرول کرنے والی بات اصطلاحاً کہی۔ اس بیان پر بھی قائم ہوں کہ ایران اسرائیل معاملے کے حل کے پیچھے وردی ہے۔ ایران اسرائیل معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور آرمی چیف نے بہت اہم کردار ادا کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے اس وقت بیک ڈور کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ پاکستان تحریک انصاف پہلے اپنی تیاری کر لے پھر ہم اپنی تیاری کریں گے۔

پاکستان