اہم ترین

ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کےنام

پاکستان کے حسنین اختر نے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

حسنین اختر نے فائنل میں ویلیز کے کھلاڑی رائلی پاویل کو بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے 0-4 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

حسنین اختر کی کامیابی کا اسکور 86-7، 73-35، 50-32 اور 98-04 رہا۔ وہ آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی پلیئر ہیں۔

پاکستان کے نسیم اختر نے 2017ء میں آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 چیمپئن شپ جیتی تھی۔ 2023ء میں آئی بی ایس ایف نے ورلڈ انڈر 18 کو ورلڈ انڈر 17 چیمپئن شپ کر دیا تھا۔

پاکستان