شارجہ کے خلیفہ اسپتال میں 3 دسمبر 2025 کو پیدا ہونے والی مہرا عبدالرحمان نے اپنے پیدا ہونے کے صرف چھ دن بعد ہی ایک مکمل مولر دانت کے ساتھ ڈاکٹروں کو حیران کر دیا۔ یہ واقعہ اس قدر نایاب ہے کہ ماہرین بھی اسے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ مہرا کے والدین نے گھر پر معمولی جانچ کے دوران یہ دانت دیکھا اور فوراً اسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں پیدائش کے وقت دودھ کے دانت آنے کا عمل نیٹل ٹیتھ کہلاتا ہے، بہت کم بچوں میں دیکھی جاتی ہے۔ تقریباً 90 فیصد کیسز نیچے کے جبڑے میں ظاہر ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ دانت عام طور پر نقصان دہ نہیں ہوتے اور بچے کی صحت یا نشوونما پر کوئی اثر نہیں ڈالتے۔ تاہم بعض نایاب مواقع پر یہ کچھ جینیاتی مسائل سے بھی جڑے ہو سکتے ہیں، لیکن مہرا کی حالت فی الحال مستحکم اور معمول کے مطابق ہے۔
Medical miracle: Doctors stunned as Sharjah infant shows fully formed tooth only 6 days after birth!
— Gulf News (@gulf_news) December 7, 2025
Read more: https://t.co/7EKEvMaU7e pic.twitter.com/3qXcZwKv5D
ڈاکٹروں نے مہرا کی نشوونما کو مسلسل مانیٹر کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ یہ یقین دہانی ہو سکے کہ اس کا دانت اس کی عام ترقی میں رکاوٹ نہ بنے۔ والدین کو بھی یہ تسلی دی گئی کہ مہرا کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس کی نمو پر کوئی خطرہ نہیں۔
یہ واقعہ دنیا بھر میں نوزائیدہ بچوں میں نیٹل ٹیتھ کے نایاب کیسز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ دانت بچوں کی عام زندگی پر اثر نہیں ڈالتے، والدین اور ڈاکٹرز کے لیے یہ ایک دلچسپ اور حیران کن صورتحال ہوتی ہے۔
مہرا کی یہ کہانی نا صرف شارجہ بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور یہ نوزائیدہ بچوں میں دانت پیدا ہونے کے حوالے سے آگاہی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔











