اہم ترین

شہباز شریف ناصرف پیپلز پارٹی بلکہ عمران خان کا بھی شکریہ ادا کریں گے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط سےکوئی فرق تو نہیں پڑے گا مگر اس سے ان کی اصلیت عوام کے سامنے آئے گی۔

کراچی میں الیکشن مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکن کے اہل کانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی اپنے کارکن کو سچ کہنا چاہیے کہ ان کے پاس حکومت سازی کے لئے مطلوبہ تعداد نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ناصرف پیپلز پارٹی بلکہ سنی اتحاد کونسل کے بھی شکر گزار ہوں گے کہ وہ اسمبلی میں ان کا مقابلہ نہیں کر رہے۔ شہباز شریف کو عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے جنھوں نے ان کے خلاف کوئی امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا جو ہمارے پاس آئے ہم نے ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور اب ہماری حکومت بننے جا رہی ہے۔ ’دھاندلی کے بارے میں احتجاج آج کل وہ جماعتیں کرر ہی ہیں جو خود دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی ہیں اور وہ اب پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے باوجود کچھ سیایسی جماعتیں غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ہماری سیاست نہیں کہ کسی جماعت کا پرچم اتاریں، ہم کسی کے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کی قربانیاں نہیں بھولے گی، کراچی میں پرتشدد سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔فائرنگ کرنے والوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، صوبے میں پرتشدد کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔

پاکستان