اہم ترین

جب سیف نے سڑک پر ایک شخص کو کاٹ لیا اور اسے انجیکشن لگوانا پڑ گیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ان کی کامیڈی اور ایکشن مناظر کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ ایک بار اداکار نے سڑک پر لڑائی کے دوران ایک نامعلوم شخص کو اپنے دانتوں سے کاٹ لیا تھا۔ جسے بعد میں اسپتال میں انجیکشن لگوانا پڑگیا تھا۔

بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کی عرفیت سے مقبول سیف علی خان اپنی اداکاری اور ذاتی زندگی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مداحوں کو اداکار کا مضحکہ خیز اور ایکشن سے بھرپور کردار بھی پسند ہیں۔ لیکن ان کے دوست بتاتے ہیں کہ وہ غصے کے بھی بہت تیز ہیں۔

سیف علی خان کے دیریبنہ دوست اور سابق اداکار کمل سدانا نے اپنے انٹرویو میں 1990 میں سیف علی خان کے ایسے ہی ایک جھگڑے کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہے۔

سابق اداکار نے کہا کہ 1990 میں وہ سیف اور اس کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ کہیں سے واپس آ رہے تھے۔ سیف علی خان گاڑی چلا رہے تھے کہ قریب سے ایک کار نے غلط موڑ لیا جس کی وجہ سے سیف غصے میں آگئے۔ اس غصے میں سیف نے گاڑی کے ڈرائیور کو ہاتھ سے کچھ اشارہ کیا۔

اس کے بعد سیف اور وہ شخص اپنی اپنی گاڑیوں سے باہر آئے اور فلمی انداز میں ایک دوسرے سے لڑنے لگے۔ وہ اور امریتا گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر لڑائی کا یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ پھر سیف اور کار میں موجود شخص نے ایک دوسرے کو کاٹ لیا۔ یہ منظر دیکھ کر میں اور امرتا دنگ رہ گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس کے بعد اچانک دونوں اٹھے اور ہنسنے لگے اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر ہنسنے لگے۔ سیف نے گاڑی سیدھی ہسپتال کی طرف موڑ دی اور جس سے جھگڑا ہوا تھا اسے تشنج کا انجکشن لگا دیا۔

جب سیف نے سڑک پر ایک شخص کو کاٹ لیا اور اسے انجیکشن لگوانا پڑ گیا

پاکستان