دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ اور کالنگ ایپ واٹس کے صارفین کالنگ فیچر میں ڈرامائی تبدیلیوں کے لئے تیار ہوجائی۔
واٹس ایپ اپنے صارفین کی توجہ ایپ پر مرکوز رکھنے کے لئے ایک کے بعد ایک نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔ حال ہی میں ایپ میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس کے بعد ایک بار پھر کمپنی ایک نیا فیچر لے کر آئی ہے۔ یہ فیچر نیچے کالنگ بار سے متعلق ہے، جس میں ایک نیا انٹرفیس نظر آئے گا۔
ویبیٹا انفو نے نئے کالنگ انٹرفیس کے حوالے سے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔
📝 WhatsApp beta for Android 2.24.12.14: what's new?
— WABetaInfo (@WABetaInfo) May 31, 2024
WhatsApp is rolling out a new interface for the bottom calling bar, and it’s available to some beta testers!
A limited number of users may get this feature by installing certain previous updates.https://t.co/17LxmO91kP pic.twitter.com/2DC0zhWJs6
اس شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں صاف نظر آرہا ہے کہ آپ نیچے کالنگ بار میں واٹس ایپ کا نیا روپ دیکھ سکتے ہیں۔ نئے انٹرفیس میں کالنگ بار کو زیادہ جدید شکل دی گئی ہے اور پروفائل فوٹو کو بھی بڑا کیا گیا ہے۔
ویبیٹا انفو کے مطابق، نیا انٹرفیس صرف کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نئے انٹرفیس کے لیے بیٹا صارفین کو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب اینڈرائیڈ 2.24.12.14 ورژن کے لیے بیٹا انسٹال کرنا ہوگا۔ جانچ کے بعد کمپنی اسے عالمی صارفین کے لیے جاری کرے گی۔
اس سے قبل واٹس ایپ کے ایک نئے فیچر کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں جو کہ پسندیدہ رابطوں سے متعلق ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ورژن 2.24.12.7 میں دیکھا گیا ہے، جس میں صارفین کو اپنی پسندیدہ چیٹ الگ کرنے کی سہولت ملتی ہے۔