اہم ترین

شادی کی خواہشمند لڑکی فارم ہاؤس کے باہر ہنگامہ کرنے پر گرفتار

سلمان خان سے شادی کی خواہشمند خاتون کو ان کے فارم ہاؤس کے باہر ہنگامہ کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے لئے ان کے مداحوں کا ایک الگ ہی جنون ہے۔ ان کی خواتین پرستار ان کو پسند کرتے ہیں لیکن اب ایک خاتون مداح نے تو اداکار کے فارم ہاؤس کے باہر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا ممبئی کے نواحی علاقے پنویل میں ایک شاندار فارم ہاؤس ہے۔ سلمان اکثر اپنے فارم ہاؤس میں وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔ اب ایک لڑکی نے یہاں پہنچ کر خوب ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ بعد ازاں شکایت پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار لڑکی کا تعلق دہلی سے بتایا جاتا ہے۔ خاتون خود کو سلمان خان کی بہت بڑی مداح قرارا دیتی ہیں اور وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں ۔ اس خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے خاتون اکیلے ہی دہلی سے ممبئی پہنچ گئیں۔

خاتون پنویل میں سلمان کے فارم ہاؤس کے باہر پہنچی اور ہنگامہ کرنے لگی۔ تاہم مقامی لوگوں کی شکایت کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسے گرفتار کرنے کے بعد پولیس سوشل اینڈ ایوینجلیکل ایسوسی ایشن فار لو نامی این جی او کے سپرد کیا۔

این جی او کے بانی کا کہنا ہے کہ خاتون کو 22 مئی کو دہلی سے خاتون کو ہمارے شیلٹر ہوم میں لایا گیا اور ہمیں اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی وہ سلمان خان کی فلمیں دیکھتی آرہی ہیں۔ اس وقت سے ان کے دل میں یہی خیال تھا وہ سلمان خان سے ہی شادی کریں گی۔ لیکن اب اسے احساس ہوا کہ وہ غلط تھی۔ سلمان خان کی حقیقی زندگی فلموں کے مقابلے میں بہت الگ ہے۔ اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور وہ فلموں کی طرح نہیں ہیں۔

پاکستان