اہم ترین

شاہ رخ خان کی فلاحی تنظیم کو بھارتی حکومت نے بڑی اجازت دے دی

بھارتی وزارت داخلہ نے اداکار شاہ رخ خان کی فلاحی تنظیم کو پانچ سال کے لیے فارن کنٹری بیوشن رجسٹریشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کا لائسنس دے دیا ہے جس کے تحت اب ان کی تنظیم بیرون ملک سے عطیات بھی حاصل کرسکے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اداکاری اور کاروبار کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر فلاحی سرگرمیاں بھی سرانجام دیتے ہیں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک فلاحی تنظیم میر فاؤندیشن کے نام سے قائم کررکھی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) میر فاؤنڈیشن کے ذریعے بہت سی خواتین کی زندگیاں بہتر کی ہیں۔

شاہ رخ خان کے ستارے گزشتہ برس سے عروج پر ہیں۔ 2023 میں شاہ رخ خان کی تین فلموں پٹھان، جوان اور ڈنکی نے بھرپور کمائی کی ۔رواں برس ان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب بھارتی وزارت داخلہ نے میر فاؤنڈیشن کو غیر ملکی عطیات حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی قانون کے مطابق بھارتی شہریت ترک دینے والے افراد فاؤنڈیشن کو عطیات دے سکتے ہیں۔ تاہم بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد سے عطیات وصول نہیں کئے جاسکے۔ کوئی بھی این جی او ثقافتی، اقتصادی، تعلیمی، مذہبی یا سماجی پروگرام جیسے مخصوص مقاصد کے لیے ایف سی آر اے لائسنس کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔

پاکستان